|
|
چین کا شمار دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے
یہاں تک کہ اس ملک کی ترقی کی مثالیں دی جاتی ہیں- لیکن آپ کو یہ جان کر
حیرت ہوگی کہ چین نے اپنے شہریوں پر کئی ایسی عجیب و غریب پابندیاں بھی
عائد کر رکھی جو بظاہر مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہیں- لیکن اس حقیقت سے انکار
ممکن نہیں کہ چین نے اپنے ملک کی ترقی کے لیے ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز پر
بھرپور توجہ دی ہے اور شاید یہ پابندیاں بھی انہیں مراحل کا حصہ ہیں- |
|
سوشل میڈیا |
دنیا جہاں آج سوشل میڈیا کے بغیر وقت گزارنے کا تصور بھی
نہیں کرسکتیں وہیں چین میں انٹرنیٹ سروسز جیسے یوٹیوب، فیس بک، گوگل، ٹویٹر،
انسٹاگرام وغیرہ پر سخت پابندی عائد ہے۔ |
|
|
ٹیکسٹ میسجز میں مخصوص
الفاظ پر پابندی |
چین میں اگر آپ اپنے ٹیکسٹ پیغامات میں دلائی لاما اور
فالن گونگ جیسی اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کی موبائل
سروس منقطع کردی جائے۔ اسکائپ کے مطابق چین میں کام کرنے کے لیے ایسے
پیغامات کو فلٹر کرنے کی ضرورت تھی جو ان اصطلاحات پر مشتمل ہوتے تھے۔ یہاں
تک سارس وائرس پھیلنے کے دوران، جن لوگوں نے اپنے ٹیکسٹ پیغامات میں SARS
کے الفاظ استعمال کیے، ان کی سروسز منقطع کر دی گئیں تھیں کیونکہ چین میں
ٹیکسٹ میسجنگ کے لیے تقریباً 2800 نگرانی کے مراکز موجود ہیں۔ |
|
|
ویڈیو گیم چیٹس بھی سنسر
شپ کی زد میں |
یہاں تک کہ ویڈیو گیم چیٹس بھی سنسر شپ سے نہیں بچ سکتی
ہیں۔ گینشین امپیکٹ جیسے کچھ گیم میں، تائیوان، تبت، ہانگ کانگ، فالن گونگ،
اسٹالن، ہٹلر اور پوتن جیسے الفاظ کو بھی سنسر کیا جاتا ہے۔ |
|
|
بھوتوں اور ٹائم ٹریول پر مشتمل فلم |
چین میں بھوتوں اور ٹائم ٹریول پر مشتمل فلموں پر بھی پابندی عائد ہے
کیونکہ وہاں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مافوق الفطرت چیزیں چینی کمیونسٹ پارٹی
کی طاقت اور اختیار کو کمزور کر سکتی ہیں۔ |
|
|
ہالی ووڈ اداکاروں پر پابندی |
ایسے ہالی ووڈ اداکاروں پر چین میں داخلے پر پابندی عائد ہے جو ہیریسن فورڈ
کی طرح تبت کی حمایت کرتے ہیں- یہاں تک کہ جسٹن بیبر کو 'برا برتاؤ کرنے
والے پرفارمر' کے طور پر جانا جاتا ہے اور 2017 میں ان کے چین میں پرفارم
کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے علاوہ بریڈ پٹ پر بھی ان کی فلم "سیون
ایئرز ان تبت" کی وجہ سے تقریباً 20 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی
جبکہ سیلینا گومز کو کنسرٹ کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ انہوں
نے دلائی لامہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تھی۔ |
|
|
کرسمس |
چین ایک ایسا ملک ہے جو امریکہ کو کرسمس کے موقع پر سب سے زیادہ کرسمس
لائٹس فروخت کرتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خود چین میں
کرسمس کا تہوار منانے پر پابندی عائد ہے- چین میں، کرسمس صرف گرجا گھروں
جیسی منظور شدہ جگہوں پر منایا جا سکتا ہے اور ان کے باہر اس پر پابندی ہے۔ |
|