بھارتی پولیس نے آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سے کھیلنے والے ابھیشیک شرما کو ماڈل تانیا سنگھ کی خودکشی کے سلسلے میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورتس کے مطابق ماڈل نے پیرکے روز ’’سورت‘‘ شہر میں خودکشی کی تھی۔
پولیس کو ان کے موبائل سے ابھیشیک کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات ملے ہیں۔
دونوں میں دوستی تھی، تاہم ابھیشیک نے ان کے آخری پیغامات کا جواب نہیں دیا تھا، ان میں کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا، پولیس کو شک ہے کہ خودکشی کی وجہ کوئی افیئر ہوسکتا ہے۔