ہیٹ اسٹروک سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ اہم احتیاطی تدابیر

image

عام طور پر لوگ شدید گرمی میں لُو یا ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں بخار چڑھ جاتا ہے- ہیٹ اسٹروک کی چند عام علامات میں سر درد ہونا٬ بےہوش ہوجاتا٬ متلی محسوس ہونا٬ الٹیاں لگنا اور چکر آنا شامل ہے- اس کے علاوہ مریض کے جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے۔

لیکن ہیٹ اسٹروک کے بخار سے بچاؤ بھی کچھ خاصل مشکل نہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور ایسی اشیا سے پرہیز کریں جن میں زیادہ چینی یا کیفین استعمال کی گئی ہو۔

سر کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں اور ساتھ ہی پیروں میں بھی چپل پہنیں رکھیں- ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں چائے کے استعمال زیادہ بہتر پانی کا استعمال ہے۔

اگر آپ مندرجہ بالا علامات پائی جاتی ہیں تو آپ کو چاہیے فوراً نہا لیں اور پنکھے کے قریب بیٹھ جائیں تاکہ جسم ٹھنڈا ہوسکے- اور اگر بخار بھی محسوس ہو رہا ہو تو جسم کے مختلف حصوں کو برف سے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں۔

لُو لگنے کی صورت میں بخار وغیرہ کی ادویات ہرگز استعمال نہ کریں۔

اپنے بچوں کو ہلکے پھلکے، ڈھیلے کپڑے پہنائیں، جو سوتی جیسے کپڑوں سے بنائے گئے ہوں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے، سورج کی شعاعوں سے بچا کر انہیں ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اپنے چہرے اور آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے ہیٹ اور چشمے کا استعمال مت بھولیں۔

بچوں میں ہیٹ اسٹروک کو روکنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رکھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.