نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات

image

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج بنجول، گیمبیا میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پرقطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کے دوران تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفتوں بالخصوص مشرق وسطی میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی بلا تعطل ترسیل پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.