وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

image

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گودر کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نےمقامی کاروباری افراد سے ملاقات کی اور ملکی اور گوادر کے مقامی معاشی حالات پر تبادلہ خیا ل کیا۔ وزارت بحری امور کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں نے وفاقی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا ۔قیصر احمد شیخ سے مقامی کاروباری افراد نے ملاقات کی جس میں ملکی اور گوادر کے مقامی معاشی حالات پر بات چیت ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.