اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

image

ایبٹ آباد۔ 4 مئی (اے پی پی):اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئےگئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم تعلیم میں فضیلت کے اپنے عزم میں ایک نئے باب کا اعلان کرتے ہیں، ہم موجودہ ایم او یوز پر بہت پرجوش ہیں، اقراءیونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج ایبٹ آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے ہمارے طلباءکیلئے دلچسپ مواقع کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

کو پرنسپل ماڈرن ایج سمیرا واحد اور اقراءیونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر طاہر اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ سمیرا واحد نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری کیریئر کونسلنگ پالیسی کے ایک حصہ کے طور پر ہم اپنے طلباءکو کامیابی کے مختلف راستے فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اقرا یونیورسٹی کے ساتھ یہ تعاون ہمارے طلبہ کو مختلف سکالرشپس تک رسائی فراہم کرتا ہے جس سے وہ اپنے تعلیمی خوابوں کو پورا کر سکیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.