عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

image

انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ سے لے کر اداکارہ ایشوریہ رائے تک متعدد شخصیات سے متاثر ہیں۔

ہارپر بازار انڈیا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں عالیہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی انڈی یا بین الاقوامی شخصیت سے متاثر ہیں تو انھوں نے کہا کہ ’میں کیٹ ونسلیٹ کی بے حد کی تعریف کرتی ہوں۔ اور ٹیلر سوئفٹ سے متاثر ہوں جو ہر تجربے کو دل کو چھو دینے والی موسیقی میں بدل دیتی ہیں۔‘

’میں ایشوریا رائے بچن سے متاثر ہوں جنہوں نے اپنی منزل خود طے کی اور اپنا سفر عالمی سطح پر لے گئیں جب کوئی اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا تھا۔‘

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کپور خان سے بھی متاثر ہیں ’جو ہر لحاظ سے مشہور ہیں، اور شریا گھوشال جن کی آواز ہر لفظ اور تال کو بلندی پر لے جاتی ہے۔ یہ خواتین اپنا کام دل سے کرتی ہیں اور میں یہی چیز اپنے کرداروں میں لانا چاہتی ہوں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ انڈسٹری میں اگلے چند سالوں کے لیے خود کو کس طرح تیار کر رہی ہیں تو عالیہ نے کہا کہ ’میں 2024 میں اپنے آپ کو نئی تخلیقی دنیا میں دیکھ رہی ہوں، جس کا مقصد خود کو ناظرین کے ساتھ گہری سطح پر منسلک ہونا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا مقصد ہمیشہ اپنے آپ کو چیلنج کرنا اور اپنے کام کو گہرائی تک جانچنا ہے تاکہ میں اپنے کرداروں کو مزید اچھی طرح نبھا سکوں۔‘

’میرا مقصد ایسے کردار ادا کرنا ہے جو بامعنی اور یادگار ہوں، جو نہ صرف تفریح ​​فراہم کریں بلکہ سوچ پیدا کریں اور تبدیلی کی تحریک بھی دیتے ہوں۔‘

عالیہ کو آخری بار فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ میں دیکھا گیا تھا جو ہالی ووڈ میں ان کا ڈیبیو تھا۔ وہ اگلی بار فلم ’جگرا‘ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 27 ستمبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ وہ رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں بھی کام کرنے والی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.