پہلے دونوں شوہر اچھے تھے لیکن.. نادیہ خان کی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ نجی زندگی سے متعلق انکشافات

image

"پہلی شادی کرنے کے 10 منٹ بعد ہی احساس ہوگیا تھا کہ غلط بندے سے شادی ہوگئی ہے لیکن پھر بھی میں نے 10 سال تک شادی چلائی"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کا جنھوں نے حال ہی میں ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادیوں اور طلاق کے متعلق گفتگو کی.

نادیہ کا کہنا تھا کہ ہم 11 بہن بھائی تھے. میرے والد پاک فوج میں کمانڈنٹ تھے۔ میرے پہلے شوہر نے مجھے ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر دیکھا تھا اور دوسری بار ہماری منگنی کے دن دیکھا. اس دور میں ایسے ہی پیار اور پسند کی شادیاں ہوتی تھیں. میرے پہلے شوہر دونوں ہی اچھے تھے لیکن دونوں کی سوچ اور ذہن مختلف تھا، دونوں ایک دوسرے سے مختلف تھے. پہلی شادی سے میرے دو بچے بیٹی علیزہ اور بیٹا اذان ہیں. یہ دونوں ہی میرا سہارا ہیں۔

"میں پرانے خیالات کی مالک ہوں. جب میری شادی ہوئی تو اسے کامیاب بنانے کے لیے پوری جان اور زندگی لگادی اور شادی کو 10 سال تک چلاتی رہی. طلاق سے ڈر لگتا تھا اس کے باوجود ایک وقت آیا جب یہ فیصلہ لینا پڑا. ہمارے معاشرے میں 100 افیئرز چلانے والے کو برداشت کیا جاتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق والے کو پسند نہیں کیا جاتا۔ کوئی زنا کرتا ہے تو وہ بھی قابل قبول ہوتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق قبول نہیں ہوتی۔ "


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.