کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لیے چین اور دیگر ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں، ولادی میر پوٹن

image

بیجنگ۔17مئی (اے پی پی):روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی عدل و انصاف کو فروغ دینے اور زیادہ مساوی اور کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لیے چین اور دیگر ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ جمعہ کو بیجنگ کے چونگ نان ہائی میں مختصر ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چین کی ترقی کو روک نہیں سکتی۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کے معاملے پر چین کے معروضی، منصفانہ اور متوازن موقف کو سراہتا ہے اور یوکرینی مسئلے کے سیاسی حل میں چین کا اہم اور تعمیری کردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ روس یوکرین مسئلے کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں چین کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق شی دونوں ممالک کے رہنماؤں نے پر سکون ماحول میں مشترکہ تشویش کے اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر یہ نشاندہی کی کہ چین اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے، عالمی نظم و نسق کی درست سمت میں رہنمائی کرنے،بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ اور عالمی امن اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے روس اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ یوکرین کے بحران کا بنیادی حل ایک متوازن، موثر اور پائیدار نئے سیکورٹی ڈھانچہ کی تعمیر ہے۔ چین یوکرینی مسئلے کے جلد سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.