فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

image

بالی وُڈ کی آنے والی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے نئے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے اپنی ریلیز کے ایک دن میں ہی یوٹیوب سمیت آن لائن میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے اس گانے کو بدھ کو سونی میوزک انڈیا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جس کے بعد اب تک اسے ایک کروڑ 19 لاکھ (11 ملین) سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس گانے کو نوجوان سنگر محمد فیض نے گایا ہے جبکہ اس کی شاعری مشہور ہندی اور پنجابی سونگ رائٹر جانی نے کی ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ گانا دیکھا تینوں سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والی آل ٹائم بلاک بسٹر بالی وُڈ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے مشہور زمانہ گانے ’سے شاوا شاوا‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔

اس گانے کا ٹائٹل، میوزک اور طرز ’سے شاوا شاوا‘ کی لائن ’دیکھا تینوں پہلی پہلی وار وے، ہونے لگا دل بے قرار وے‘ پر بنایا گیا ہے۔

یہاں خیال رہے کہ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کو پروڈیوس دھرما پروڈکشن کے مالک کرن جوہر اور اُن کی کمپنی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ 

کبھی خوشی کبھی غم کرن جوہر کے والد یش جوہر کی پروڈیوس کی گئی فلم تھی جس کی ہدایت کاری کرن جوہر نے کی تھی۔

دوسری جانب مسٹر اینڈ مسز ماہی کی مرکزی کاسٹ میں راجکمار راؤ، جھانوی کپور، کومُود مشرا، رجیش شرما اور ابھیشیک بینر جی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی مسٹر (راجکمار راؤ) اور مسز (جھانوی کپور) ماہی نامی میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جہاں مسٹر ماہی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن اس خواب کی ناکامی کے بعد وہ اپنی اہلیہ کو اپنی کوچنگ میں قومی کرکٹر بناتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کاری شرن شرما نے کی ہے۔

مسٹر اینڈ مسز ماہی 31 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.