کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑی کون سے ہیں؟

image

امریکی جریدے فوربز نے کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں فٹبال، باسکٹ بال، گالف اور امریکی فٹبال کے ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑی کون سے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں جن کی دولت 26 کروڑ سے ڈالر سے زائد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں  جبکہ اُن کی فٹبال کے میدان سے باہر کی کمائی 6 کروڑ ڈالر ہے۔

جون راہمہسپانوی گالفر جون راہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 29 برس کے گالفر کی آن فیلڈ کمائی 19 کروڑ ڈالر سے زائد ہے جبکہ جب فیلڈ سے باہر اُن کی دولت دو کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

لائنل میسیارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لائنل میسی بھی دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں۔ فوربز کے مطابق امریکہ کی میجر سوکر لیگ (ایم ایل ایس) میں لائنل میسی کی آمد فٹبال کلب انٹر میامی کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی۔

لائنل میسی کی آن فیلڈ کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اُن کی فیلڈ سے باہر کی کمائی 7 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

لیبرون جیمزمشہور باسکٹ بال ٹیم لاس اینجیلس لیکرز کے سپرسٹار کھلاڑی لیبرون جیمز اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جن کی دولت مشترکہ طور پر 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ لیبرون جیمز کی آن فیلڈ کمائی 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اُن کی فیلڈ سے باہر کی کمائی 8 کروڑ ڈالر ہے۔ 

امریکی فٹبال کے کھلاڑی لمار جیکسن کی کل کمائی 10 کروڑ پانچ لاکھ ڈالر ہے (فوٹو: اے ایف پی)

جیانس آنتتوکومپویونان سے تعلق رکھنے والے باکسٹ بال پلیئر جیانس آنتتوکومپو کی کل کمائی 11 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ ملواؤکی بکس کے سپرسٹار کی آن فیلڈ کمائی 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ فیلڈ سے باہر اُن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

کیلین مباپےفرانس کے سپرسٹار فٹبالر کیلین مباپے کی مجموعی دولت 11 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ 25 برس کے فٹبالر اگلے سیزن میں سپینش کلب ریئل میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے کیلین مباپے کی آن فیلڈ کمائی 9 کروڑ ڈالر ہے جبکہ اُن کی آف فیلڈ کمائی دو کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

نیمارگزشتہ سال سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال میں شامل ہونے والے برازیلین سپرسٹار فٹبالر نیمار کی مجموعی کمائی 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ نیمار کی آن فیلڈ کمائی 8 کروڑ ڈالر ہے جبکہ آف فیلڈ اُن کی کمائی دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ 

ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لائنل میسی بھی دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

کریم بنزیماسنہ 2022 میں بالن ڈور ایوارڈ جیتنے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما کی کل دولت 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ ریئل میڈرڈ کو چھوڑ کر فری ایجنٹ کے طور پر سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد میں شامل ہونے والے کریم بنزیما کی آن فیلڈ کمائی 10 کروڑ ڈالر جبکہ آف فیلڈ کمائی 60 لاکھ ڈالر ہے۔

سٹیفین کریامریکی باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کری کی مشترکہ دولت 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے۔ سٹیفین کری کی آن فیلڈ کمائی 5 کروڑ 20 لاکھ جبکہ آف فیلڈ کمائی 5 کروڑ ڈالر ہے۔

لمار جیکسنامریکی فٹبال کے کھلاڑی لمار جیکسن دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ لمار جیکسن کی کل کمائی 10 کروڑ پانچ لاکھ ڈالر ہے۔ اُن کی آن فیلڈ کمائی 8 کروڑ 85 لاکھ جبکہ آف فیلڈ کمائی 20 لاکھ ڈالر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.