کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ کے ہاسٹلز کے باہر ہجوم کا تشدد، پاکستانی سفارت خانے کی پاکستانی طلبہ کو صورتحا ل معمول پر آنے تک باہر نہ نکلنے کی ہدایت

image

بشکیک۔18مئی (اے پی پی):کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔بشکیک میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق بشکیک میں طلبہ کے ہاسٹلز کے باہر ہجوم کے تشدد کے بعد پاکستانی طلبہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال معمول پر آنے تک باہر نہ نکلیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ وہ بشکیک میں موجود پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفیر نے پاکستانی طلبہ سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر +996 507567667 پر رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹلز کے قریب ہجوم کے تشدد کی اطلاعات دی گئی ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.