کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغز نیشنل ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی شہری شاہ زیب کی عیادت کی ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغز نیشنل ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی شہری شاہ زیب کی عیادت کی ہے اورشاہ زیب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی کرغزستان کے نیشنل ہسپتال میں شاہ زیب کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں پاکستانی سفیر کو شاہ زیب کی عیادت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پاکستانی سفیر نے زیر علاج پاکستانی شاہ زیب کو پھول بھی پیش کئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چند دیگر پاکستانی زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانہ کرغزستان کے حکام اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور کرغزنیشنل ہسپتال میں شاہ زیب کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.