’آئیں اپنا فرض ادا کریں‘، شاہ رخ خان کی مداحوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

image
انڈین اداکار شاہ رخ خان عام طور پر سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کرتے، لیکن انڈیا میں جاری عام انتخابات کے دوران انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ ضرور ڈالیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق انہوں نے اپنے مداحوں کو جمہوریت کا مطلب سکھایا۔ شاہ رخ نے ایک بار پھر انڈیا کے شہریوں سے ملک کے بہترین مفادات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ذمہ دار انڈین شہری ہونے کے ناطے ہمیں اس پیر کو مہاراشٹر میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔ آئیے بطور انڈین اپنا فرض ادا کریں اور اپنے ملک کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔ آگے بڑھیں۔‘

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’نفرت کے خلاف ووٹ دیں۔ ترقی کے لیے ووٹ دیں۔‘

 ایک اور مداح نے لکھا کہ  ’ہمارے ملک کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں، مہاراشٹر کے لوگوں سے ہندوستان کو ووٹ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ ’ہر ووٹ ایک روشن مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔‘

شاہ رخ اکثر حکومتی اقدامات سے جڑے قومی بیداری سے متعلق مسائل کے بارے میں پوسٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی تھی۔

As responsible Indian citizens we must exercise our right to vote this Monday in Maharashtra. Let’s carry out our duty as Indians and vote keeping our country’s best interests in mind. Go forth Promote, our right to Vote.

— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 18, 2024

عام انتخابات 2024 کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہوگا۔ اسی دن مہاراشٹر کے مختلف حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ جیسے جیسے ووٹنگ کا دن قریب آرہا ہے، سیاست دان اور بالی وڈ فنکار شہریوں سے اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

شاہ رخ کو آخری بار راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں تاپسی پنو، وکی کوشل، بومن ایرانی، وکرم کوچر اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ شاہ رخ خان اگلے سال فلم ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.