یمنیٰ زیدی کو مردوں کی کیا بات متاثر کرتی ہے؟ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

image

"ایک بار میرے اسکول کی بس چھوٹ گئی تھی تو میرے بابا مجھے لینے آئے تھے اور ان کے ہاتھ میں ڈھیر ساری چاکلیٹ بھی لائے تھے۔ میں چاکلیٹس دیکھ کر بہت خوش ہوگئی تھی"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا جنھوں نے ایک نجی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی.

زندگی کے یادگار اور خوبصورت لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے حال ہی میں وہ لمحہ بہت یادگار ہے جس میں انھوں نے ایک ہی رات میں دو ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

یمنیٰ کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے لئے کچھ خریدتی ہیں تو قیمت پوچھتی ہیں لیکن جب کسی کو تحفہ دینا ہو تو قیمت بھی نہیں پوچھتی۔ انھیں مردوں کی آنکھیں، ناخن، جوتے اور آواز متاثر کرتی ہیں۔

فیشن پر گفتگو کرتے ہوئے یمنیٰ کا کہنا تھا کہ انھیں فٹ کپڑے سخت ناپسند ہیں جبکہ انھیں گھر کی چیزوں میں پیسے خرچ کرنا اچھا لگتا ہے.

You May Also Like :
مزید