چین میں ایسا کرنے پر جیل بھی جاسکتے ہیں۔۔ 6 کام جو پاکستان میں آسان لیکن چین میں پابندی

image
 
چین کا شمار دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے یہاں تک کہ اس ملک کی ترقی کی مثالیں دی جاتی ہیں- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چین نے اپنے شہریوں پر کئی ایسی عجیب و غریب پابندیاں بھی عائد کر رکھی جو بظاہر مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہیں- لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ چین نے اپنے ملک کی ترقی کے لیے ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز پر بھرپور توجہ دی ہے اور شاید یہ پابندیاں بھی انہیں مراحل کا حصہ ہیں-
 
سوشل میڈیا
دنیا جہاں آج سوشل میڈیا کے بغیر وقت گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں وہیں چین میں انٹرنیٹ سروسز جیسے یوٹیوب، فیس بک، گوگل، ٹویٹر، انسٹاگرام وغیرہ پر سخت پابندی عائد ہے۔
image
 
ٹیکسٹ میسجز میں مخصوص الفاظ پر پابندی
چین میں اگر آپ اپنے ٹیکسٹ پیغامات میں دلائی لاما اور فالن گونگ جیسی اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کی موبائل سروس منقطع کردی جائے۔ اسکائپ کے مطابق چین میں کام کرنے کے لیے ایسے پیغامات کو فلٹر کرنے کی ضرورت تھی جو ان اصطلاحات پر مشتمل ہوتے تھے۔ یہاں تک سارس وائرس پھیلنے کے دوران، جن لوگوں نے اپنے ٹیکسٹ پیغامات میں SARS کے الفاظ استعمال کیے، ان کی سروسز منقطع کر دی گئیں تھیں کیونکہ چین میں ٹیکسٹ میسجنگ کے لیے تقریباً 2800 نگرانی کے مراکز موجود ہیں۔
image
 
ویڈیو گیم چیٹس بھی سنسر شپ کی زد میں
یہاں تک کہ ویڈیو گیم چیٹس بھی سنسر شپ سے نہیں بچ سکتی ہیں۔ گینشین امپیکٹ جیسے کچھ گیم میں، تائیوان، تبت، ہانگ کانگ، فالن گونگ، اسٹالن، ہٹلر اور پوتن جیسے الفاظ کو بھی سنسر کیا جاتا ہے۔
image
 
بھوتوں اور ٹائم ٹریول پر مشتمل فلم
چین میں بھوتوں اور ٹائم ٹریول پر مشتمل فلموں پر بھی پابندی عائد ہے کیونکہ وہاں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مافوق الفطرت چیزیں چینی کمیونسٹ پارٹی کی طاقت اور اختیار کو کمزور کر سکتی ہیں۔
image
 
ہالی ووڈ اداکاروں پر پابندی
ایسے ہالی ووڈ اداکاروں پر چین میں داخلے پر پابندی عائد ہے جو ہیریسن فورڈ کی طرح تبت کی حمایت کرتے ہیں- یہاں تک کہ جسٹن بیبر کو 'برا برتاؤ کرنے والے پرفارمر' کے طور پر جانا جاتا ہے اور 2017 میں ان کے چین میں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے علاوہ بریڈ پٹ پر بھی ان کی فلم "سیون ایئرز ان تبت" کی وجہ سے تقریباً 20 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ سیلینا گومز کو کنسرٹ کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے دلائی لامہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تھی۔
image
 
کرسمس
چین ایک ایسا ملک ہے جو امریکہ کو کرسمس کے موقع پر سب سے زیادہ کرسمس لائٹس فروخت کرتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خود چین میں کرسمس کا تہوار منانے پر پابندی عائد ہے- چین میں، کرسمس صرف گرجا گھروں جیسی منظور شدہ جگہوں پر منایا جا سکتا ہے اور ان کے باہر اس پر پابندی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: