6 جی ٹیکنالوجی 5 جی سے رفتار میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا

image

5 جی ٹیکنالوجی ابھی بہت سے ممالک میں آئی بھی نہیں کہ ماہرین نے 6 جی ٹیکنالوجی پر کام شروع کر دیا۔ ماہرین کے مطابق 6 جی 5 جی سے رفتار میں کہیں زیادہ تیز ہوگی۔

جاپان میں دنیا کی پہلی ہائی اسپیڈ 6 جی وائرلیس ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو 5 جی سے 20 گنا زیادہ تیز ہے۔

مثال کے طور پر اس اسپیڈ سے ہر سیکنڈ میں 5 ایچ ڈی فلمیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے اس حوالے گزشتہ دنوں ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تجربے کے دوران ایک ہال کے اندر 100 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔

خیال رہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کو 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اسمارٹ فونز کے لیے اس کی سپورٹ دستیاب ہے۔

امریکا میں 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی زیادہ سے زیادہ اسپیڈ 204.9 ایم بی فی سیکنڈ ہے، مگر نظریاتی طور پر 5 جی کی زیادہ سے زیادہ اسپیڈ 10 جی بی پی ایس ہو سکتی ہے۔

جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی پر ابھی کام جاری ہے اور اسے 2030 کی دہائی کے شروع میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

5 جی اور 6 جی میں بنیادی فرق الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم کے فریکوئنسی بینڈز میں ہوگا۔

اس وقت چونکہ 6 جی اسٹینڈرڈ طے نہیں ہوئے تو یہ واضح نہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کیسی ہوگی۔

مگر ماہرین کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی سے موبائل نیٹ ورک پر سائبر سکیورٹی مضبوط ہوگی جبکہ اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی زیادہ فیچرز موجود ہوں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.