بس میں سفر ہوا آسان۔۔ پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

image
بس میں سفر ہوا آسان۔۔ پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

کراچی میں رفتہ رفتہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس میں پہلے گرین لائن پھر ریڈ بس یعنی پیپلز بس سروس شامل ہے۔ ان بسوں سے شہریوں کی سفری مشکلات میں کافی حد تک کمی رونما ہوئی ہے۔

اور اب پیپلز بس سروس کی جانب سے 5 مئی 2024ء کو اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

جس میں شہریوں کی آسانی کے لیے اسمارٹ کارڈ پر مبنی خودکار کرایہ وصولی کا نظام نافذ کیا ہے۔

اس سسٹم سے تمام مسافر ایک کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کر سکیں گے۔

سندھ حکومت نے یہ اقدام پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مؤثر، محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے رواں رکھنے کے لیئے اٹھایا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ کارڈ صرف دو پیپلز بس سروس (روٹ 1: ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور) اور (روٹ 9: گلشن حدید سے ٹاور) میں استعمال ہو سکے گا۔ جبکہ مزید راستوں میں اسمارٹ کارڈ سسٹم کی توسیع 90 دنوں میں ہوگی۔

اسمارٹ کارڈ کہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

اسمارٹ کارڈ پیپلز بس سروس کے اسٹاپس پر واقع مخصوص کسٹمر سروس سینٹرز جا کر بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وہاں پر بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے جیز کیش، ایزی پیسہ یا کسی بھی بینک اکاؤنٹ کا انتخاب کریں، جس کے بعد اسمارٹ کارڈ کو ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔

اسمارٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے مزید معلومات جاننے کے لیے پیپلز بس سروس کی پیلپ لائن 080007682 پر رابطہ کریں یا تفصیلی رہنمائی کیلیئے پیپلزبس سروس کی موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.