فوربز کی انڈر 30 ایشیا کی فہرست جاری ، سات پاکستانی نوجوان کاروباری شخصیات بھی شامل

image

واشنگٹن ۔18مئی (اے پی پی):امریکی جریدے فوربز نے انڈر 30 ایشیا کی فہرست جاری کر دی ،جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سات نوجوان کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔اردو نیوز کے مطابق فوربز نے اپنی نویں سالانہ انڈر 30 ایشیا فہرست جاری کی جس میں ایشیا پیسیفک خطے سے تعلق رکھنے والے 30 سال سےکم عمر کے 300 نوجوان کاروباری شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، فہرست میں 7 پاکستانی کاروباری شخصیات جن میں سرخیل شاہد بوانے (ابھی)، عدیل عابد (لنکسٹار)، اعزاز نیئر (لنکسٹار)، علی رضا (لنکسٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کسریٰ زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) بھی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں لنکسٹار اوراولیو کے شریک بانی علی رضا نے کہا کہ فوربز کی جانب سے فہرست میں شامل کرنے پر بہت خوش ہیں، یہ ہماری ٹیم کے گزشتہ تین سال میں کیے جانے والے شاندار کام کی عکاسی ہے لیکن یہ ہمارے سفر کا چھوٹا سنگ میل ہے۔فِن ٹیک سٹارپ کمپنی’’ابھی‘‘ کے ہیڈ آف پراڈکٹ سرخیل شاہد بوانے نے کہا کہ فوربز کی 30 انڈر 30 لسٹ میں شامل ہونے پر وہ بہت خوش ہیں، یہ صرف ذاتی کامیابی کی ہی عکاسی نہیں کرتا بلکہ ملک بھر میں شاندار ٹیلنٹ اور قابلیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معتبر پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔خیال رہے کہ فوربز نے اس لسٹ کے لیے چار ہزار سے زائد امیدواروں کا انتخاب کیا اور پھر اُن میں سے 300 امیدواروں کو فنڈنگ، ریونیو، سوشل امپیکٹ اور سکیل وغیرہ جیسے کی ورڈز کے ذریعے لسٹ میں شامل کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.