ساؤ پاؤلو۔18مئی (اے پی پی):برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریو گرانڈے ڈو سول کی 461میونسپلٹیز میں تقریبا2.3 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کے 19 دنوں میں 82ہزار سے زائدافراد اور 12ہزار 100 جانوروں کو بچایا گیا ہے۔