چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی پاکستان والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے لیاقت جمنازیم میں منعقدہ حالیہ ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان والی بال ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔ کپتان محمد علی کی شاندار قیادت میں پاکستانی ٹیم نے شاندار صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران، سری لنکا، ترکستان، ترکمستان اور افغانستان سمیت مضبوط حریفوں کے خلاف فتح حاصل کی اور اس طرح پوری چیمپئن شپ میں ناقابل شکست تسلسل برقرار رکھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود احمد خان کو اس باوقار لیگ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کا اعزاز حاصل ہوا جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور حامیوں کے جوش و خروش کا براہ راست مشاہدہ کیا اور چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے تمام شعبوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی پرورش اوربھرپور اظہارکی اہمیت پر زور دیا کیونکہ اس سے نہ صرف ملک کا نام روشن ہوگا بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بھی ہے۔

ٹیم کی شاندار کامیابی پر چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے والی بال ٹیم کو حکومت کی غیر متزلزل حمایت اور حوصلہ افزائی کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر ان کی مسلسل کامیابیوں کے منتظر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.