پی آئی اے کی کراچی لینڈ کر جانے والی اسلام آباد ٹورانٹو کی پرواز کے جہاز کی فنی خرابی دور

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی فنی خرابی کے باعث کراچی لینڈ کر جانے والی پرواز کے جہاز کی فنی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے، یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 15۔3 بجے کراچی سے ٹورانٹو کے لئے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سے ٹورانٹو جانے والی پرواز پی کے۔781 کے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جسے دور کر دیا گیا ہے۔ یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 15۔3 بجے کراچی سے ٹورانٹو کے لئے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پرواز کے مسافروں کو ایئرپورٹ ہوٹل اور شارع فیصل پر واقع ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز کی روانگی کے حساب سے مسافروں کو ہوٹلوں سے پک اپ کروایا جارہا ہے۔ مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں تاہم ان کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ پی ائی اے کی اسلام آباد سے ٹورانٹو جانے والی پرواز میں گزشتہ شب فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد پی کے۔781 کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا اور تقریبا 3 گھنٹے بعد طیارہ لینڈ کر گیا۔ جہاز میں فنی خرابی معمولی نوعیت کی تھی مگر کپتان نے طویل پرواز جاری رکھنے اور بحر اوقیانوس پر پرواز کرنے سے واپسی کو ترجیح دی اور جہاز کو کراچی لانے کا فیصلہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.