کچھ فیصلے غلط ہوگئے رات کو 11 گھنٹے تک روتا رہا! آغا علی نے دل کی بات کہہ دی

image

"میں 5 برس کا تھا تب میرے والد آغا سکندر علی کا انتقال ہوگیا تھا. اس وقت والدہ نے ہم تین بچوں کو اکیلے ہی پال پوس کر بڑا کیا. کیریئر بنانے کے لیے جب میں لاہور سے کراچی آیا تو بہت مشکلات دیکھیں. میں کرائے کے مکان کے بیسمنٹ میں رہتا تھا جہاں ایک رات میں 11 گھنٹے تک افسردہ رہا اور روتا رہا لیکن آج میں پورے کراچی میں مشہور ہوں"

یہ کہنا ہے معروف اداکار آغا علی کا جنھوں نے وصی شاہ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجیزندگی اور کیرئیر کے متعلق کھل کر گفتگو کی.

آغا علی نے شکایت کی کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا پر پتا نہیں کیوں ان کے متعلق غلط باتیں پھیلاتے ہیں. لوگ کہتے ہیں میں ریڈ فلیگ ہوں. رشتے نبھانے میں اچھے نہیں ہوں جب کہ ایسا نہیں میں بہت اچھا بندہ ہوں.

"کچھ دن پہلے اپنا ایک میل چیک کیا تو ایک لڑکی نے اپنی بہت ساری تصاویر بھیج کر مجھے اپنا رشتہ دیا تھا. جس پر میں ہنس پڑا. شادی کی پیشکش آن لائن نہیں کی جاتی."

آغا علی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں انسان ہوں. مجھ سے بھی کچھ غلط فیصلے ہوئے ہیں. جبکہ میں نے ہمیشہ سنجیدگی سے غور کیا لیکن اس باوجود کچھ فیصلے غلط ہوئے۔ شاید میں جذباتی ہوگیا تھا.

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں جبکہ حنا سے پہلے آغا اور سارہ خان شادی کرنا چاہتے تھے البتہ آغا سے علیحدگی کے بعد سارہ نے فلک شبیر سے شادی کر لی اور کافی خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں.

You May Also Like :
مزید