کافی کمزور تھی، مرغی کی ٹانگ کے برابر اقراء عزیز کی پیدائش پر والدہ خوش کیوں نہیں تھیں؟

image

"پہلے میری بڑی بہن ہیدا ہوگئی تھی. پھر امی دوبارہ حاملہ ہوئیں تو ڈلیوری کے وقت ان کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے گی کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور نرس نے انھیں بتایا کہ لڑکی ہوئی ہے تو وہ خوش نہیں ہوئیں اور نرس کو کہا کہ اچھا ٹھیک ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ اقراء عزیز کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی پیدائش کے وقت والدہ کے ردعمل کے بارے میں انکشاف کیا. اقراء کا دعویٰ ہے کہ یہ ساری باتیں ان کی امی نے انھیں خود بتائی ہیں.

اقراء کہتی ہیں کہ پیدائش کے وقت میں کافی کمزور بچی تھی بالکل مرغی کی ٹانگ کے برابر جبکہ میری بہن موٹی اور لمبی تھی.

"جب میں ابھی اتنی چھوٹی ہوں تو سوچیں جب پیدا ہوئی ہوں گی تو کتنی چھوٹی ہوں گی. چھوٹا ہونے کی وجہ سے امی آسانی سے گود میں اٹھا کر گھومتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنی بڑی بہن سے زیادہ پیار ملا"

You May Also Like :
مزید