کرسی سے اٹھا کر فرش پر بٹھا دیا اور شہرت حاصل کرنے سے پہلے منیب بٹ کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟ وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

"ایک بار جب میں آڈیشن دینے گیا تو وہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے مجھے کرسی سے اٹھا دیا. اس کا کہنا تھا کہ وہ کرسی اداکاروں کے بیٹھنے کے لیے ہے. اس لیے آپ وہاں سے اٹھ کر فرش پر بیٹھ جائیں۔ یہ بات سن کر میں کرسی سے اٹھ کر سخت گرمی کے باوجود فرش پر بیٹھ گیا"

یہ کہنا ہے خوبرو اداکار منیب بٹ کا جنھوں نے ایک یوٹیوبر کو کوانٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر کے آغاز میں جھیلی جانے والی مشکلات کے حوالے سے بات کی.

منیب بٹ کہتے ہیں کہ اتنا ہی نہیں بلکہ جب انہوں نے اسی شخص سے پینے کے لیے پانی مانگا تو انہوں نے پانی دینے سے بھی انکار کردیا۔ "وہ آدمی ہر کسی کو پانی پلا رہا تھا لیکن جب میں نے ان سے پینے کے پانی مانگا تو اس نے مجھے کہا کہ یہاں صرف اداکاروں کو پینے کے لیے پانی ملتا ہے. اگر مجھے پانی پینا ہے تو باہر ایک کولر پڑا ہوا ہے، وہاں سے جاکر پانی پیوں"

منیب بٹ کا کہنا ہے کہ اس دن انھیں بہت زیادہ بے عزتی محسوس ہوئی اور ان کا دل بھی ٹوٹ گیا. وہ وہاں سے اٹھ کر واپس آ گئے. اس وقت میں نے سوچا کہ ایک دن آئے گا جب ہر کوئی میری بھی عزت کرے گا اور آج ہر کوئی مجھے پہچانتا ہے اور عزت کرتا ہے"

You May Also Like :
مزید