ٹی وائٹنر کھلے دودھ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ کیسے٬ جانیے!

ٹی وائٹنر جو کہ ٹی کریمر٬ ڈیری وائٹر اور ڈیری کریمر جیسے دوسرے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے٬ دنیا بھر کے ممالک میں کروڑوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں-

ٹی وائٹنر چائے میں دودھ کے متبادل کے استعمال ہوتا ہے جو سیاہ چائے کے رنگ اور ذائقہ کو بہتر بناتا ہے- ٹی وائٹنر٬ پاؤڈر اور لیکویڈ فارم میں دستیاب ہیں- اس کی طویل شیلف لائف اور اس کی فوری طور پر تیار کردہ خصوصیت ٹی وائٹنر کو ایک آسان انتخاب بناتی ہے-

ٹی وائٹنر کی لمبی شیلف لائف نے مقامی میڈیا میں تنازعات پیدا کردیے ہیں- مقامی میڈیا کے مطابق طویل شیلف لائف بغیر نقصان دہ محافظین (preservatives/chemicals) کے نہیں حاصل ہوسکتی- لیکن یہ سچ نہیں ہے-

ٹی وائٹنر اصل میں امریکہ میں 1950 میں ایجاد کیے گئے تھے- اسے ڈرائڈ کریم (dried cream)٬ چینی اور پانی ( لیکویڈ ٹی وائٹنر) سے بنایا گیا- لیکن یہ مشروبات میں اچھی طرح سے حل نہیں ہو پایا لہٰذا ٹی وائٹنر کو نئی ترکیب سے تیار کیا گیا- اس نئی ترکیب میں مِلک فیٹ کی جگہ ویجیٹیبل فیٹ کا استعمال کیا گیا تاکہ اسے چائے میں بہتر طور پر حل کیا جاسکے-

مارکیٹ میں بہت سے ٹی وائٹنر دستیاب ہیں- جب آپ ٹی وائٹنر کا انتخاب کرتے ہیں تو اس بات کی تصدیق کرلیں کہ وہ UHT (الٹر ہائی درجہ حرارت) کے ٹریٹمنٹ سے گزرا ہو اور اس میں اسیپٹک پیکجنگ (aseptic packaging) کا استعمال کیا گیا ہو- ترنگ خریدتے وقت آپ اس بات کا اطمینان کرسکتے ہیں کہ اس میں شامل اجزاﺀ اعلیٰ معیار کے ہیں اور یہ پروڈکشن کے دونوں مراحل UHT اور aseptic packaging سے تیار کیا گیا ہے-

UHT سے تیار کردہ ٹی وائٹنر کو 2 سے 3 سیکنڈ تک حرارت کے عمل سے گزارا جاتا ہے تاکہ اس میں شامل نقصان دہ جراثیم ختم کردیے جائیں- اس کے بعد ٹیٹرا پیک کی اسیپٹک پیکجنگ (aseptic packaging) میں ڈالا جاتا ہے- اسیپٹک پیکجنگ چھ مختلف پرتوں کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعات کو ماحولیاتی آلودگی٬ روشنی اور گرمی سے محفوظ رکھنے اور مصنوعات کی اسٹوریج لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے-

کوئی بھی UHT دودھ یا دودھ سے بنی مصنوعات جنہیں اسیپٹک پیکجنگ (aseptic packaging) میں پیک کیا جاتا ہے وہ طویل عرصہ تک محفوظ رہتی ہیں اور کھلے دودھ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بھی ہیں جبکہ کھلا دودھ بیکٹیریا کو مارنے کے لیے ٹریٹمنٹ سے نہیں گزرتا جس کی وجہ سے دودھ جلدی خراب ہوجاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: