دنیا کا خوبصورت ترین گاؤں٬ سانسیں تھم جائیں

آسٹریا کے علاقے Gmunden میں ایک ایسا پرکشش گاؤں واقع ہے جسے دیکھنے والے اس کے سحر میں مبتلا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-
 

image


اس گاؤں کو Hallstatt کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس میں تقریبا 1000 افراد رہائش پذیر ہیں- اس گاؤں کی تاریخ کئی سو سال پرانی ہے-

اس گاؤں کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے سال 2012 میں چین نے بھی اپنے صوبے Guangdong میں اس گاؤں کی نقل پر مبنی ایک پورا قصبہ تعمیر کیا ہے-
 

image

 

image


آپ اس گاؤں کو دیکھتے ہی خود کو یہاں تصاویر کھینچنے سے نہیں روک سکتے ہیں- یہ کسی پریوں کے دیس کی مانند دکھائی دیتا ہے-
 

image
 
image


19ویں صدی کے اختتام تک اس گاؤں تک رسائی صرف کشتیوں یا پھر تنگ پگڈنڈیوں کے ذریعے ہی ممکن تھی- تاہم بعد میں یہاں ایک سڑک تعمیر کی گئی اور یوں پہلا باقاعدہ زمینی راستہ قائم ہوا-

یہ گاؤں عالمی ثفافتے ورثے میں بھی شامل ہے اور خوبصورتی کے علاوہ نمک کی پیداوار کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے-
 

image
 
image


نمک چونکہ قیمتی ذخائر میں سے ایک تھا اس لیے ماضی میں اس خطے کا شمار امیر ترین خطوں میں بھی ہوتا تھا- تاہم اب یہ گاؤں کے ایک سیاحتی مقام کی حیثیت بھی رکھتا ہے-

سیاح 60 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے اس گاؤں کی سیر صرف 10 منٹ میں پیدل چل کر بھی کرسکتے ہیں-
 

image
 
image


اس گاؤں میں آپ کو قدیم دور کی کئی نشانیاں بھی دکھائی دیں گی جو مختلف اوقات میں دریافت کی گئی ہیں- ان نشانیوں میں لباس٬ برتن اور لکڑی سے تیار کردہ اشیاﺀ شامل ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In Gmunden District of Upper Austria, their lies a heavenly village called Hallstatt. With approximately 1,000 inhabitants, Hallstatt dates back to prehistoric times. It is such an astonishing village that China built a full-scale replica of the entire town in Huizhou, Guangdong province in June 2012.