ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی شکست کی کہانی چہروں کی زبانی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے جاری ٹورنامنٹ میں جب ارجنٹینا کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تو سب حیران و پریشان تھے- کسی کو بھی اس شکست پر یقین نہیں آرہا تھا- ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی اس شکست کی کہانی چہروں کی زبانی دیکھیے-
 

image
 روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ جمعرات کو کروشیا نے ارجنٹینا کو تین صفر سے شکست دے ماہرین کو ششدر کر دیا۔ ارجنٹینا کی اس غیر متوقع شکست پر ارجنٹینا کے معروف فٹبال میرا ڈونا کو بھی یقین نہ آیا۔
 
image
 ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی بے بس دکھائی دیے۔
 
image
ارجنٹینا کی بری کارکردگی پر جہاں فٹبال ماہرین حیران ہیں وہیں ان کے مداح بھی اپنی ٹیم کی شکست پر خود پر قابو نہ پا سکے اور رو پڑے۔
 
image
ارجنٹینا کے موجودہ گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے کروشیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب انھوں نے گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں گول کے سامنے کھڑے کروشیا کے کھلاڑی کو گیند دے دی۔
 
image
 کروشیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ارجنٹینا کے مینیجر جارج سمپولی بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
 
image
 ارجنٹینا کے مداح ٹیم کی کارکردگی پر حیران اور پریشان ہیں اور ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ دو بار کی عالمی چیمپیئن روس میں جاری ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے تک پہنچ گئی ہے۔
 

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں معروف ٹیمیں بظاہر دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Argentina’s humiliating 0-3 defeat to Croatia in a Group D match of the FIFA World Cup has left the team’s supporters across the world in a state of shock. It was the South American nation’s biggest defeat in the group stages of the World Cup since 1958, when they lost 1-6 to Czechoslovakia. Ante Rebic, Ivan Rakitic and skipper Luka Modric were on target for Croatia.