ایک مشروب نہار منہ پینا توند کی چربی گھٹانے میں فائدہ مند

عمر کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ قدرتی ہوتا ہے اور کوئی بری بات بھی نہیں۔

تاہم اگر یہ اضافہ بہت زیادہ ہو تو پھر ضرور پریشان ہونا چاہئے کیونکہ موٹاپا متعدد امراض جیسے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور ایسے ہی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر ہے۔
 

image


اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پیٹ کے ارگرد کی یہ اضافی چربی گھلانا آسان نہیں ہوتا مگر اس سے چھٹکارے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں۔

مگر کچھ ایسی غذائیں ضرورت ہیں جو اس چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

اور نہار منہ ایک مزیدار مشروب کو پینا بہت تیزی سے توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اور وہ ہے سبز چائے۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر روزانہ نہار منہ ایک کپ سبز چائے پینا توند سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔

ڈان کے مطابق سبز چائے میٹابولزم کو متحرک کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے جس سے کیلوریز جل کر توانائی میں بدل جاتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ چربی کی شکل اختیار نہیں کرپاتیں۔

سبز چائے میں موجود پولی فینولز اور دیگر اجزا میٹابولک افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے جسمانی وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔
 

image

یہ مزیدار مشروب کھانے پینے کی اشتہا کی روک تھام کرتا ہے اور توند میں چربی کے ذخیرے نہیں ہونے دیتا۔

طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود انزائمے کو متحرک کرکے ذخیرہ شدہ چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔

توند سے نجات کے ساتھ ساتھ یہ مشروب صحت کو دیگر فوائد بھی پہنچاتی ہے یعنی اسے پینے سے کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ چائے کینسر کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Green tea is one of the healthiest beverages on the planet. It is loaded with antioxidants and various plant compounds that may benefit your health. Some people even claim that green tea can increase fat burning and help you lose weight. This article examines the evidence surrounding green tea and weight loss.