وہ طاقتور ممالک جو پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے

پلوامہ حملے کے بعد انڈیا کی جنگ کی دھمکی نے پھر ایک بار یہ بات ثابت کردی ہے کہ انڈیا پاکستان کے قیام سے ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ملک ہے جو پاکستان کے قیام سے ہی اس کو توڑنے کی سازشوں میں لگ گیا تھا۔ آج ہم ایک نظر ان ممالک میں ڈالیں گے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں ممکنہ طور پر پاکستان کا ساتھ دیں سکتے ہیں ۔


چین
چین پاکستان کا ایسا سچا دوست ہے جس نے ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ چین کو دنیا کی دوسری سپر پاور بھی کہا جاتا ہے ۔ چین اور پاکستان کے آپس میں کافی اچھے تعلقات قائم ہیں ۔چین نے پاکستان کی نہ صرف پاکستان کی قدرتی آفات میں مدد کی ہے بلکہ گزشتہ جتنی بھی جنگ ہوئی ہیں ان میں چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔ اب جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کا منصوبہ شروع ہوچکا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان کے دشمن پاکستان کو ہر حال میں نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوگئی تو قوی امکان ہے کہ چین پاکستان کی ہر لحاظ سے بڑھ چڑھ کہ مدد کرسکتا ہے۔

image


سعودی عرب
سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کتنے اچھے ہیں یہ بات ساری دنیا جانتی ہے ۔ سعودی عرب
مسلمانوں کے لیے بہت مقدس مقام ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی حالت تبدیل کرنے میں جتنی مدد کی ہے شاید ہی دنیا کے کسی ملک نے کی ہوگی۔ اور پاکستان جو واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے ۔ اس نے ہر برے وقت میں ہمیشہ سعودی عرب کی مدد کی ہے ۔ جس سے اس بات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ سعودی عرب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہونے کی صورت میں نہ صرف پاکستان کے لیے اپنی فوج بھیجے گا بلکہ معاشی مدد کے لیے بھی حاضر رہے گا ۔

image


روس
افغان جنگ میں پاکستان نے روس کو شکست دی تھی ۔ اس وقت پاکستان اور روس کے حالات بہت کشیدہ تھے ۔لیکن جب امریکہ افغانستان میں آیا اور اس نے بھارت کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تو روس نہ صرف امریکہ سے بلکہ بھارت سے بھی نفرت کرنے لگ گیا تھا بلکہ بھارت سے نفرت کی وجہ سے روس کو نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کا ساتھ دینا پڑا تھا ۔اور اب پاکستان اور روس کے تعلقات مثالی ہیں ۔ روس پاکستانی آرمی کے ساتھ مشترکہ مشق کر کے اپنی آرمی کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہا ہے ۔ اتنے اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے امکان اسی بات کا ہے کہ روس بھی پاکستان اور بھارت میں سے پاکستان کا ساتھ دے۔

image


قطر
قطر ایک اسلامی ملک ہے جس کو پاکستان کا اچھا دوست بھی سمجھا جاتا ہے ۔ قطر ہمیشہ پاکستان کی معاشی میدان میں مدد کرتا آیا ہے۔ قطر اپنی ابھرتی ہوئی معشیت پر دنیا بھر میں اپنا مقام حاصل کرچکا ہے ۔ سیلاب ہوں یا زلزلے قطر نے پاکستان کا ساتھ کبھی نہ چھوڑا اور بھرپور مدد کی ہے۔ اس لیے ایک اسلامی ملک ہونے اور اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں قطر پاکستان کا ساتھ ہی دے گا ۔

image


ترکی
ترکی وہ واحد اسلامی ملک ہے ۔ جس کے صدر کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں ۔ ترکی نے کافی کم عرصے میں ترقی کر کے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ترکی اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں ۔ ترکی پاکستان کے بعد دفاعی لحاظ سے دوسرا مضبوط ترین اسلامی ملک ہے۔ اور ترکی نے ہر میدان میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان بھی ہر آزمائش میں ترکی کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے ۔ دوسری طاقتور اسلامی فوج رکھنے والا ملک ترکی پاکستان کا بھرپور ساتھ دے ایسا ممکن ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: