آرمی کے زیرِ استعمال جدید ترین اور خطرناک ہتھیار، ویڈیوز

کسی بھی ملک کی طاقت کا اندازہ اس کی فوج سے لگایا جاتا ہے ۔ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ملٹری ہتھاروں کو بھی جدید سے جدید تر بنایا گیا ہے۔ آج ہم دنیا کی سب سے جدید ترین ملٹری ہتھیاروں کی بات کریں گے۔


Javelin missile
یہ ایک میزائل سسٹم ہے یہ ہتھیار کسی ویڈیو گیم کے ہتھیار کی طرح لگتا ہے اور اس کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے ۔اس قسم کا ایک میزائل ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا ہے ۔اس سسٹم کے اندر سینسر اور اس کے علاوہ زبردست ٹارگٹ صلاحیت موجود ہیں ۔ ایک دفعہ لوڈ کرنے کے بعد اس کو بیٹھ کر بھی لانچ کیا جاسکتا ہے یہ ہوا میں 150 میٹر کے ٹارگٹ کو ہٹ کرسکتا ہے ۔


B2 bomber
ائیر فورس نے بنایا ہے۔ یہ یہ دنیا کے سب سے خطرناک بم فلائیر میں سے ایک ہے ۔ یہ دنیا کا خطرناک ترین بمبر ہے ۔ یہ فلائیر ایک وقت میں 16 ایک ٹن سے زیادہ نیوکلئیر وار ہیڈ لیکر جاسکتا ہے ۔ ایک دفعہ اس کا ٹینک فل کرنے کے بعد یہ 6 ہزار میل تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے ۔


Laser weapon system
اگر آپ سوچتے ہیں کہ لیزر والے ہتھیار صرف فلموں میں ہوتے ہیں تو آپ غلط سوچتے ہیں۔ اس ہتھیار کو دشمنوں کے ٹارگٹ کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ اس وقت ساری دنیا کی نیوی فورسز لیزر ہتھیار ایجاد کر رہی ہیں جو کہ جنگوں کے دوران استعمال ہوں گے-


Intercontinental missiles
اس میزائل کی رینچ 5 ہزار 5 سو کلو میٹر سے زیادہ ہے اس کو نیوکلیئر ہتھیار کو لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس کی مدد سے چھوٹے ٹارگٹ کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے اندر راکٹ انجن لگایا گیا ہے جس سے اس کے اندر کمال کی تیزی آجاتی ہے-


Precision guided firearms
یہ بندوق شوٹنگ کرتے وقت نشانے کو بہترین سے بہترین بناتی ہے ۔ یہ ٹارگٹ پر بلکل ٹھیک نشانہ لگاتی ہے اس میں ایڈوانس فائر سسٹم لگایا گیا ہے ۔ اس بندوق کی مدد سے اگر ٹارگٹ حرکت بھی کررہا ہو تو نشانہ باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کی مدد سے ایک عام شخص بھی نشانہ لگا سکتا ہے کسی خاص شوٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی-

YOU MAY ALSO LIKE:

The atomic bomb flattened Hiroshima and Nagasaki, killing more than 200,000 people. Yet it is not the deadliest weapon in the world’s military arsenals. The hydrogen bomb, or H-bomb, can be more than 1,000 times more powerful.