ٹِک ٹاک نے پاکستانی نوجوان کو جیل پہنچا دیا، ویڈیو

ٹِک ٹاک ویڈیو (TikTok) ایپ پاکستان میں بھی خاصی مقبولیت کی حامل ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں بھی اس کے صارفین میں بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-
 

image


تاہم اسی ایپ کے استعمال کے شوق نے پاکستانی شہر جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے-

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ساجد خان نے ٹِک ٹاک ایپ کی ذریعے اپنی ایک گینکسٹر اسٹائل پر مبنی ویڈیو تخلیق اور اپ لوڈ کی جس میں انہیں ایک پستول تھامے دیکھا جاسکتا ہے- جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں دیسی میوزک بھی چل رہا ہے- تاہم ان کی ویڈیو میں پستول پکڑا گیا ہے وہ غیر قانونی ہے-
 


جہلم پولیس کے مطابق انہیں اسی غیر قانونی پستول کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے- اور یہ کاروائی ایک نجی چینل کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر کی گئی ہے-
 


ٹِک ٹاک پاکستانی نوجوانوں میں ایک نشہ یا لت کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے- اور یہ نوجوان اس لت کا شکار ہوکر صحیح اور غلط کی پہچان بھی کھو بیٹھتے ہیں- یہاں تک کہ بڑے پیمانے پر نوجوان اس ایپ کی بدولت بے راہ روی کا بھی شکار بن رہے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

TikTok, the famous app for short lip-syncing, talent and comedy videos, is quite popular in Pakistan. In recent months, the number of users has increased significantly considering the app offers some good time-pass content.