3D اسٹریٹ آرٹ٬ نظروں کا دھوکہ یا حقیقت

ایک اندازے کے مطابق تھری ڈی 3D پینٹنگ کا آغاز سولہوی صدی کے قریب ایک آرٹسٹ Renaissance Madonnari اور فرانسیسی آرٹسٹ trompe l'oeil نے کیا- ان آرٹسٹوں نے پرتعیش گھروں کی دیواروں کو حیران کن تھری ڈی مناظر سے سجایا- اکیسویں صدی میں سڑکوں پر کی جانے والی تھری ڈی پینٹنگ ناقابلِ یقین حد تک مقبول ہوئی- اور اس مقبولیت میں سب سے اہم کردار انٹرنیٹ نے ادا کیا- انٹرنیٹ کی دنیا میں آنے کے بعد ان پینٹنگ کی تصاویر پوری دنیا میں تیزی سے پھیل گئیں- اس آرٹ کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے اپنے برانڈ کی مشہوری کے لیے استعمال کیا جانے لگا- یہاں ہم آپ کو چند مشہور آرٹسٹ کی حیرت انگیز تھری ڈی پینٹنگ دکھا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ان فنکاروں کی ہنرمندی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
 

Hot river
یہ تھری ڈی پینٹگ تقریباً مکمل اسٹریٹ پر ہی تخلیق کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور ساتھ ہی آگ بھی لگی ہوئی ہے- Edgar Mueller کی تخلیق کردہ اس تھری ڈی پینٹنگ کو آرٹ کا ایک بہترین نمونہ قرار دیا جاسکتا ہے-

image


Ice abyss
تصویر کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے جو بھی زمین پر بنے برفانی گڑھے پر سے گزرنے کی کوشش کرے گا وہ اس برفانی گڑھے میں جا گرے گا- جبکہ یہ صرف ایک تھری ڈی پینٹنگ ہے جو کہ حقیقت کے انتہائی قریب تر ہے- یہ تھری ڈی پینٹنگ بھی Edgar Mueller کی تخلیق کردہ ہے-

image


Raft
تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس سڑک پر سیلاب اگیا ہو جبکہ سڑک پر ہی موجود ایک بیڑا وہ واحد ذریعہ ہے جو آپ کو دوسری جانب لے جاسکتا ہے- یہ سیلابی تھری ڈی پینٹنگ بھی Edgar Mueller کے فن کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے-

image


Johnnie Walker in Taipei
اس تھری ڈی پینٹنگ کو “ جونی والکر تائی پے میں “ کا نام دیا گیا ہے- اس کے علاوہ اس تھری ڈی پینٹنگ کو جونی والکر کی دنیا بھی کہا جاتا ہے- یہ پینٹنگ Manfred Stader کی تخلیق کردہ ہے-

image


Mysterious cave
اسے ہم ایک پراسرار غار کہہ سکتے ہیں جو سڑک کے درمیان واقع ہے- Edgar Mueller کے اس تھری ڈی شاہکار میں یہ دکھایا گیا ہے کہ آپ کو غاریں دریافت کرنے کے لیے پوری دنیا میں گھومنے کی ضرورت نہیں بلکہ بعض اوقات یہ آپ کے درمیان ہی ہوتی ہیں-

image


Reflection
تھری ڈی پینٹنگ پر کھڑے افراد تو حقیقی ہیں لیکن پینٹنگ میں موجود عکس میں دکھائی دینے والے افراد صرف پینٹنگ کے تخلیق کار کا ایک حیرت انگیز کمال ہے- یہ پینٹنگ Kurt Wenner نے تخلیق کی ہے جو ان کا اپنے فن میں ماہر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے-

image


Horses
Kurt Wenner کا ایک اور کمال ہے جس میں ایک کاؤ بوائے شو ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے- اور واقعی یہ ایک مشکل ترین تھری ڈی پینٹنگ ہے کیونکہ اسے نہ صرف سمجھنا بلکہ تخلیق کرنا بھی ایک دشوار کام ہے-

image

Office stress
Kurt Wenner کی سڑک کے درمیان تخلیق کردہ اس تھری ڈی پینٹنگ میں ایک آفس کا روزمرہ کا ماحول پیش کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ملازمت کرنے والے افراد اپنے دفتری کاموں کے دوران کس حد تک دباؤ کا شکار ہوتے ہیں-

image

Crazy river
ایک بھپرا ہوا دریا جس میں کشتی گرنے جارہی ہے جبکہ دریا میں مگرمچھ بھی موجود ہے- Julian Beever کی اس تھری ڈی پینٹنگ میں دریاؤں کی حقیقی صورتحال کی منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے-

image

Escalator
پہلی نظر میں یہ Escalator حقیقی معلوم ہوتی ہیں جبکہ یہ ایک صرف تھری ڈی پینٹنگ ہے جو کہ Manfred Stader کی تخلیق کردہ ہے- پہلی نظر کا دھوکہ ہی آرٹسٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کا جیتا جاگتا ایک ثبوت ہے-

image

 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE: