پاکستان کے خوبصورت ترین ریلوے ٹریک

اگرچہ پاکستان ریلوے کا پاکستانی عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے تو کوئی بہترین ریکارڈ موجود نہیں ہے لیکن ہمارے ملک کی خوبصورتی نے ضرور ٹرین کے سفر کو قابلِ قدر بنا دیا ہے- حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے چند خوبصورت مقامات ایسے بھی ہیں جہاں موجود ریلوے ٹریک سے جب ٹرین گزرتی ہے تو مسافر وہاں کے سحر انگیز نظاروں میں گم ہوجاتے ہیں- ہم یہاں پاکستان کے چند غیر معمولی اور منفرد خوبصورتی کے حامل ریلوے ٹریک کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو لوگوں کے لیے تفریح کا باعث بھی بنتے ہیں-
 

image
موسمِ سرما کے دوران کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن کا ایک حسین منظر جہاں ہر طرف برف ہی برف ہے-
 
image
بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان موجود اس سرنگ کو کھوجک کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ ریلوے سرنگ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداﷲ میں واقع ہے-
 
image
اٹک ریلوے اسٹیشن کا ایک پرکشش منظر جہاں ہر طرف پہاڑ اور ہریالی ہی دکھائی دیتی ہے-
 
image
ٹرین اٹک کے خوبصورت پُل پر سے گزرتے ہوئے-
 
image
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں موجود ریت کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ٹرین-
 
image
یہ ریلوے ٹریک پشاور اور لنڈی کوتل کے درمیان میں واقع ہے-
 
image
یہ خوبصورت ریلوے ٹریک سندھ کے علاقے روہڑی کے خشک دریا پر واقع ہے-
 
image
یہ ریلوے ٹریک خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے- یہ ریلوے ٹریک بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں واقع ہے-
 
image
ریلوے ٹریک جو کہ مشہور تاریخی خیبر پاس کے نزدیک واقع ہے-
 
image
یہ خوبصورت منظر جہلم کے ریلوے پُل کا ہے-
 
image
یہ ریلوے ٹریک صوبہ پہنجاب کے علاقے ڈنڈوٹ اور ملکوال کے درمیان میں واقع ہے-
 
image
جعفر ایکسپریس میں سفر کر کے بلوچستان کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Railways does not have a great track record of providing the people of Pakistan an easy commute. But the beauty of our Country does make a trip on the train worthwhile.