دورانِ پرواز پائلٹ کا انتقال٬ پھر کیا ہوا؟

گزشتہ روز فضائی تاریخ ایک ایسا خطرناک واقعہ پیش آیا جس نے کچھ دیر کے لیے 147 مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں- اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ موت کبھی بھی اور کہیں بھی آسکتی ہے- اور ایسا ہی کچھ ہوا ایک پائلٹ کے ساتھ جو کہ دوران پرواز انتقال کر گیا-
 

image


تاہم اس موقع پر اس معاون پائلٹ کی عقلمندی نے تمام مسافروں کی زندگیاں بچا لیں جس نے ایک قریبی ائیرپورٹ پر ہی جہاز کو بحفاظت اتار لیا-

امریکی ائیرلائن کا یہ طیارہ فینکِس سے بوسٹن جارہا تھا کہ پرواز کے دوران ہی اچانک پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنی شدت اختیار کر گئی کہ پائلٹ کا انتقال ہوگیا-

طیارے میں مسافروں کے علاوہ عملے کے بھی 5 ارکان موجود تھے-
 

image


اس مشکل صورتحال میں معاون پائلٹ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا اور قریبی ائیرپورٹ سے جہاز کو اتارنے کی اجازت طلب کی- جس کے بعد جہاز کو بحفاظت نیویارک کے علاقے Syracuse کے ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

An American Airlines captain died at the controls mid-flight despite desperate attempts by an air stewardess to revive him. The pilot of Flight 550, whose name has not been released, was flying from Phoenix to Boston on Monday morning when he became 'incapacitated'.