چند اقدامات آپ کے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں

برا وقت بتا کر نہیں آتا- نوکری کے لیے دیے جانے والا انٹرویو خراب ہوجانا٬ میٹنگ کے آغاز سے چند ہی لمحے قبل چائے آپ کی فائل پر گر جائے یا پھر آفس کے لیے دیر ہو رہی ہو اور ایسے میں جوتا ٹوٹ جائے آپ کی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے اور آپ کا پورا دن خراب مزاج کے ساتھ گزرتا ہے- ہنگامی بنیادوں پر برا وقت ٹل نہیں سکتا مگر ہم کچھ اقدامات کر کے خراب مزاج کو خوشگوار اور بہتر ضرور کرسکتے ہیں-

اگر آپ کا دن برا گزر رہا ہے تو:

مسکرائیے:

سننے میں عجیب لگتا ہے مگر درحقیقت یہ سچ ہے- آپ کی ہلکی سی مسکراہٹ آپ کے ماتھے پر پڑی شکنوں کو دور کر کے آپ کو سکون فراہم کرتی ہیں- مشکل وقت میں مسکرانا آپ کو حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیتا ہے-
 

image


چاکلیٹ کھائیے:
ویسے تو چاکلیٹ کھانے کے لیے کسی وجہ کا ہونا ضروری نہیں مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ چاکلیٹ کھانے سے آپ خوشی محسوس کرتے ہیں- چاکلیٹ آپ کے مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے-

ہریالی کا ساتھ نہ چھوڑیں:
ماہرین کا مطابق ہرا رنگ خوشی کی علامت ہے اور یہ خوشی کا احساس اجاگر کرتا ہے- اس لیے جب کبھی آپ پریشان ہوں تو ہرے رنگ کی طرف متوجہ ہوں- ہرے رنگ کے کپڑے پہنیے٬ ہرے رنگ کا قلم استعمال کیجیے یا پھر باہر لان میں چہل قدمی کریں- جو ممکن ہو وہ کیجیے اس سے آپ کا مزاج بہت جلد اچھا ہوجائے گا-

نعمتوں کا شکر ادا کریں:
کچھ لمحوں کے لیے سوچیے کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو کن نعمتوں سے نوازا ہے؟ اگر آپ ان تمام چیزوں کو یاد نہیں کر پارہے تو تب بھی اپنے رب کا شکر ادا کریں- ایسا کرنے سے آپ کے مزاج میں بہتری آئے گی- اﷲ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر دل کو سکون بخشتا ہے-
 

image


دوسروں کی مدد کریں:
دوسروں کے کام آنے سے دن کو سکون ملتا ہے- چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور عمل جیسے کہ اپنے پیچھے کھڑے شخص کے لیے دروازہ کھولنا٬ کسی دوست کو شکریہ کا پیغام دینا٬ یہ کسی چیریٹی میں کچھ رقم عطیہ کر دینا وغیرہ- ایسے کام کرنے کے باوجود آپ کا مزاج بہتر نہ ایسا ممکن ہیں نہیں-

کسی خاموش جگہ کا انتخاب:
آپ آفس میں ہی کیوں نہ ہوں کسی پرسکون مقام پر چند منٹوں کی چہل قدمی آپ کے بگڑے ہوئے موڈ کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے-

کچھ نیا کریں:
محض چند منٹوں میں کوئی انقلاب نہیں آ سکتا٬ نہ آپ اپنے حالات بدل سکتے ہیں اور نہ ہی کسی سیاحتی مقام کا چکر لگا کر آ سکتے ہیں- مگر چند چھوٹے چھوٹے اقدامات کر کے آپ اپنے روزمرہ کے کاموں میں تھوڑی تبدیلی لا کر اپنے دن کو اچھا ضرور گزار سکتے ہیں- اگر آپ کافی کے عادی ہیں تو ایک دن چائے بھی پی کر دیکھیں٬ آفس جانے والے راستے کو تبدیل کر کے کوئی دوسرا راستہ منتخب کر کے دیکھیں یا پھر کسی دن ایسا لباس زیب تن کیجیے جو آپ عموماً نہیں پہنتے- ایسا کرنے سے آپ کا بگڑا ہوا مزاج ٹھیک ہوسکتا ہے-
 

image


نیا لباس پہنیے:
خریداری کرنے سے مزاج پر خاطرخواہ اثرات مرتب ہوتے ہیں- لیکن خریداری کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ فضول چیزوں پر پیسے خرچ کریں بلکہ اس سلسلے میں ماہرین کی رائے کو مدنظر رکھیں- جیسے کہ ماہرین کے مطابق لال رنگ کا انتخاب آپ کو اعتماد اور تقویت بخشتا ہے٬ لہٰذا اس رنگ کے استعمال سے خود کو بہتر محسوس کریں گے- آپ اس رنگ کا لباس بھی خرید کر زیب تن کر سکتے ہیں-

رکاوٹ کو خود دعوت دیجیے:
چند منٹوں کے لیے ساری پریشانیوں کو بھول کر کچھ غیر جانبدار کاموں میں خود کو مبتلا کر لیں- جیسے کہ برتن دھونا٬ کپڑاے دھونا وغیرہ وغیرہ- ایسے روزمرہ کے کاموں کو معمول میں شامل کر کے آپ اپنے مزاج میں خاطر خواہ تبدیلی محسوس کریں گے-
 

image


مزاج کو ٹھیک کرنے کے لیے کھائیے:
آپ کے کھانے پینے کی عادت آپ کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے- لہٰذا ناخوشگوار کھانے کے بجائے ان کھانوں کا انتخاب کیجیے جن سے آپ کو خوشی ملتی ہے- اچھا سا کھانا تیار کریں٬ میز کو سجائیں اور ایک خوشگوار ماحول میں بیٹھ کر کھانا نوش کیجیے- یقین مانیے آپ کا مزاج منٹوں میں بہتر ہوجائے گا-

اچھے وقت کو یاد کریں:
جب اداس ہوں تو اپنے موبائل فون کی گیلری میں موجود بےشمار وقتوں کی تصاویر دیکھ لیا کریں- فیملی کی ہنستی مسکراتی تصاویر٬ کسی دوست کی سالگرہ کی یادگار تصاویر یا پھر کسی سیاحتی مقام کی سیر کی چند یادوں کو پھر سے تازہ کرنے سے آپ خوشی محسوس کریں گے-
 

image


سورج سے لطف اٹھائیے:
وٹامن ڈی آپ کے مزاج کو بہتر کر سکتا ہے- سورج کی افادیت سے مستفید ہوں٬ جند منٹوں کے لیے ہی سہی مگر تھوڑا باہر جانے سے آپ کا موڈ بہتر ہوسکتا ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Bad days happen. A bombed job interview, spilled tea on your office file just few minutes before meeting, broken shoe strap when you are getting late for office, life can sometimes suck. We can’t get rid of the terrible situation instantly, but we do have some sweet and workable suggestions for improving a mood regardless.