پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ٬ خاتون پائلٹ مریم مختار شہید

میانوالی کے علاقے کندیاں میں بھکڑہ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں معاون خاتون پائلٹ مریم مختار شہید ہوگئی ہیں- پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی 7 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا-

اس طیارے کے اسکوارڈن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختار تھی- ان دونوں شخصیات نے طیارے پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا-
 

image


طیارے کے اس حادثے میں ثاقب عباسی اورمریم مختار شدید زخمی ہوئے تاہم مریم مختار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملی جبکہ ثاقب عباسی کی حالت نازک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے- طیارہ آبادی سے دور جا کر زمین پر گرا جس کی وجہ سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا-

اس افسوسناک حادثے کے بعد مریم مختار پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ آفیسر بن گئی ہیں جن کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A female pilot of Pakistan Air Force (PAF) was martyred when her training aircraft crashed on near Kundian, Mianwali, on Tuesday afternoon. Sources said rescue teams have been dispatched to the site of the crash.