خطرناک بیماریوں کی چند عام علامات٬ نظرانداز کرنا نقصان دہ

بعض اوقات ہم چند طبی علامات یا چھوٹی بیماریوں کو عام سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں لیکن درحقیقت یہ طبی علامات یا چھوٹی بیماریاں کسی بڑی بیماری نشاندہی کر رہی ہوتی ہیں- اور اگر ہم بروقت ان علامات پر توجہ دیں اور مکمل طبی معائنہ کروائیں تو کئی بڑی بیماریوں کے خطرناک اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے- ہم آج کے آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی طبی علامات کے بارے میں بتائیں جو کہ جسم میں موجود بڑی بیماری کی جانب اشارہ کر رہی ہوتی ہیں-
 

Hair Loss and Thyroid Problems
عموماً جب لوگوں کے بال گرنا یا جھڑنا شروع ہوتے ہیں تو وہ ان کی روک تھام کے لیے مختلف قسم کے تیل یا شیمپو وغیرہ استعمال کرنے لگتے ہیں- لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بال گرنے کا اہم سبب تھائیرائیڈ کی خرابی بھی ہوسکتی ہے- تھائیرائڈ ( آپ کے گلے میں موجود ایک غدود ) جب اپنا کام صحیح طور پر کر رہا ہوتا ہے تو یہ ہارمون کی صحت کو بحال رکھتا ہے جبکہ ناقص تھائیرائیڈ آپ کو میٹابولزم٬ وزن٬ جسمانی درجہ حرارت یہاں تک کہ بالوں کے گرنے کے مسائل سے بھی دوچار کردیتا ہے- تاہم خوش قسمتی یہ ہے کہ اگر آپ اس بیماری کا علاج درست طریقے سے کروائیں تو آپ کے بال دوبارہ گھنے اور مضبوط پیدا ہوسکتے ہیں-

image


Loss of Smell and Alzheimer’s Disease
اگرچہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ قدرتی طور پر حواس کمزوری کا شکار ہونے لگتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سونگھنے کی حس متاثر ہورہی ہے تو یہ الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کی ابتدائی علامت ہے- اس بیماری میں انسان کی یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے اور وہ باتیں بھولنے لگتا ہے- اور یہ بیماری انسان کو موت کی جانب دھکیلنے لگتی ہے- جیسے اس طرح کی کوئی شکایت محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں- اگرچہ اب تک الزائمر کا علاج تو دریافت نہیں کیا جاسکا لیکن دواؤں کی مدد سے اس کی بڑھنے کی رفتار کو سست ضرور کیا جاسکتا ہے-

image


Hearing Loss and Diabetes
جاپانی یونیورسٹی Niigata کے سائنسدانوں کے مطابق اگر قوتِ سماعت متاثر ہونے لگے تو یہ ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کی جانب ایک اشارہ بھی ہوسکتا ہے- سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب خون میں شوگر کی سطح بلند ہوتی ہے تو یہ کان میں موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے انسان کی قوتِ سماعت کمزور بھی ہوسکتی ہے اور وہ اسے محروم بھی ہوسکتا ہے- محققین کے مطابق ذیابیطیس کے مریضوں میں قوتِ سماعت سے محرومی کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں دوگنا پایا جاتا ہے-

image


Brittle Nails and Lupus
ناخنوں کا ٹوٹنا ایک جلدی بیماری کی جانب اشارہ ہوتا ہے جسے عام طور پر Lupus کے نام جانا جاتا ہے- یہ جلدی بیماری مدافعتی نظام کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے- محققین کے مطابق ناخنوں کے ٹوٹنے کے علاوہ اگر آپ انگلیوں پر اور ہتھیلیوں کی پشت پر اچانک نشانات کا ظاہر ہونا اور ناخنوں میں سوجن آنا بھی اسی بیماری کی علامات ہیں- اور ان تمام علامات کے ظاہر ہوتے ہی مریض کو چاہیے کہ وہ فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرے تاکہ بروقت علاج شروع کیا جاسکے-

image


Eye Issues and Dementia
ایک تحقیق کے دوران آنکھوں کے مسائل اور ڈیمنشیا کے مرض کے درمیان انتہائی گہرا تعلق پایا گیا ہے- محققین کے مطابق آنکھوں کی خون کی شریانوں کے ذریعے انسان کی مستقبل کی دماغی حالت کے بارے میں پیشنگوئی کی جاسکتی ہے- اور ڈیمینشیا بھی ایک دماغی مرض ہے- اس مرض کے شکار انسان کی بھولنے کی عادت انتہا کو پہنچ جاتی ہے یہاں تک کہ زندگی گزارنا مشکل ہوجاتی ہے- عام الفاظ یا راستے تک انسان کو یاد نہیں رہتے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Hearing loss linked to diabetes? Eye sight decline linked to dementia? Studies now show that these seemingly unrelated heath issues can indicate a future chronic health issue. So keep an eye out for these somewhat innocent yet gradual physical changes that my actually pinpoint a health hazard down the road…