پاکستان کی دیدہ زیب رنگوں سے آراستہ شاندار عمارات

رنگ ہماری زندگی میں چمک پیدا کرتے ہیں- کچھ رنگ ہمارے مزاج کو خوشگوار بناتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہمیں مزید اداس کردیتے ہیں- لیکن زیادہ تر ان خوبصورت رنگوں کا استعمال مختلف چیزوں یا پھر عمارات کو دلکش بنانے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ جیسے ہی ہماری نگاہ ان پر پڑے تو ہمارے دل کے لیے خوش کن ثابت ہوں- ہم آج کے آرٹیکل میں دنیا کے پاکستان کی چند ایسی رنگارنگ عمارات کا ذکر کریں جنہیں دیکھتے ہی انسان ان کے سحر میں گرفتار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا-
 

image
یہ پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں واقع مختلف رنگوں کی مالک چند قدیم عمارات کی تصویر ہے- ان عمارات کی سجاوٹ میں کیا جانا لکڑی کا استعمال انہیں مزید پرکشش بناتا ہے-
 
image
 لاہور میں قائم کی جانے والی نئی فوڈ اسٹریٹ کا منظر ہے جہاں موجود عمارات کو انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب رنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے-
 
image
یہ بھی اسی فوڈ اسٹریٹ کی ایک اور شاندار تصویر ہے-
 
image
یہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں واقع چند رنگا رنگ عمارات کی خوبصورت تصاویر ہیں- یہ پرکشش عمارات اپنے دلچسپ رنگوں کی بدولت ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہیں-
 
image
یہ گیسٹ ہاؤس پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام وادی نیلم میں واقع ہے-
 
image
یہ رنگا رنگ کوارٹر لاہور کے ایک اور تاریخی علاقے چوبر جی میں واقع ہیں-
 
image
پرکشش رنگوں اور منفرد ڈیزائن کی حامل یہ عمارت پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع ہے-
 
image
لاہور میں واقع اس تاریخی عمارت کو راجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Color is one of the most expressive and appealing factors, it is through the perception that people produce a series of physical, psychological and physical effects similar form with rich connotations, profound meaning and symbolism. In the indoor environment should meet its color should be the main function and mental requirements, the purpose is to make people feel comfortable.