جامعہ کراچی: بی ایس سی سال دوئم کے نتائج کا اعلان

image

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی

ایس سی (پاس) سال دوئم اور(سال اول ودوئم باہم) سالانہ امتحانات برائے 2014

ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

نتائج کے مطابق ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی طالبہ ہادیہ بنت عتیق

دختر محمد عتیق روسی سیٹ نمبر 593615 نے 1324 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن

حاصل کی ،جبکہ سینٹ جوزف کالج فارویمن کی طالبہ عمامہ عبدالواحد بنت

عبدالواحد سیٹ نمبر594136 نے 1281 نمبرکے ساتھ دوسری پوزیشن اور خاتون

پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن کی طالبہ ماریہ عارف بنت میر محمدعارف یعقوب

ن سیٹ نمبر593952 نے 1272 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں

کل 3096 طلباوطالبات شریک ہوئے ،349 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 344 طلبہ کو

سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 22.42% فیصد رہا۔ 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.