سکھر تعلیمی بورڈ: میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج

image
سکھر (نیٹ نیوز) ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوم (دسویں جماعت) کے سائنس اور جنرل گروپس کے سپلیمنٹری امتحانات 2015کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کل 3341طلبا اور طالبات نے رجسٹریشن کرائی، جن میں تمام3341امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،17امیدواروں نے اے ون میں، 192امیدواروں نے اے گریڈ میں، 564امیدواروں نے بی گریڈ میں، 1191امیدواروں نے سی گریڈ میں،887امیدواروں نے ڈی گریڈ میں اور 13امیدواروں نے ای گریڈ کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح جنرل گروپ میں کل 190طلبا اور طالبات نے رجسٹریشن کرائی، جن میں تمام 190امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے ایک امیدوار نے اے گریڈ میں، 18 امیدواروں نے بی گریڈ میں، 56امیدواروں نے سی گریڈ میں، 76امیدواروں نے ڈی گریڈ میں اور ایک امیدوار نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.