میٹرک بورڈ کراچی: سالانہ اور ضمنی امتحانات 2014کے سرٹیفکیٹ جاری

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2014کے

سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر

انوار احمد زئی کے مطابق طلبہ کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کر دیئے

جائیں گے اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں

گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے

کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ

تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی

میں صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے

مطابق 23,24اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ۔ 25,26 اگست

کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن،29,30 اگست کوگارڈ، صدر،

لیاری ٹاؤن۔31اگست سے 2ستمبر کوکیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ۔

5,6ستمبرلانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن جبکہ7,8ستمبر2016 کو ملیر، بن

قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔اس کے ساتھ یہ بھی بتایا

گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے

گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.