انٹرمیڈیٹ بورڈ: آرٹس اور کامرس گروپس پرائیویٹ کیلئے رجسٹریشن فارم

image

کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد

عمران خان چشتی نے آرٹس اور کامرس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے

رجسٹریشن فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے

ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے

2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند آرٹس، کامرس ، امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل

سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ری انرولمنٹ کے امیدوار اور سائنس، کامرس اور آرٹس

کے ایسے ریگولر امیدوار جن کے پاس تمام مواقع ختم ہوچکے ہیں اپنے رجسٹریشن

فارمز 1750 روپے فیس کے ساتھ 29 اگست 2016ء سے 25 اکتوبر 2016ء تک متعلقہ

سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع بینک برانچ اور بورڈ کی

جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک

اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کراسکیں وہ26 اکتوبر 2016ء سے 23 نومبر 2016ء

تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 24 نومبر 2016ء سے 27 دسمبر 2016ء تک 400

روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 28 دسمبر 2016ء سے اگلے احکامات تک 600 روپے لیٹ

فیس کے ساتھ اپنے رجسٹریشن فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات نے طلباء

کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن فارم گریڈ 17 کے سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہونے

چاہئیں جبکہ فارم کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقل بھی

منسلک کی جائے، نامکمل فارم قبول نہیں کیئے جائیں گے۔ محمد عمران خان چشتی

نے مزید بتایا کہ کراچی بورڈ کے علاوہ ملک کے دیگر بورڈز سے میٹرک کرنے

والے امیدوار بھی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہیں۔یو بی ایل کی جن

برانچوں میں رجسٹریشن فارمز جمع کروائے جاسکتے ہیں ان میں ملیر سٹی مین

نیشنل ہائی وے، سیکٹر 3 آر سی ڈی ہائی وے اورنگی، سیکٹر 11-H نارتھ کراچی،

یو بی ایل بلڈنگ نارتھ ناظم آباد، حسین ڈی سلوا برانچ بلاک اے نارتھ ناظم

آباد، یو بی ایل بلڈنگ آئی آئی چندریگر روڈ،شہید ملت روڈ شاہراہ فیصل جنکشن

اور نیو ٹینری مارکیٹ سیکٹر 7-Aکورنگی انڈسٹریل ایریا کورنگی کی برانچیں

شامل ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.