کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ٬ اسکروٹنی فارم اور مارک شیٹس

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس

گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم جمع کروانے کیلئے

تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی کے مطابق تینوں گروپس کے

اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز پیر 19 ستمبر 2016ء

سے بروز بدھ 19 اکتوبر 2016ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع

کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، میڈیکل

ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس کالجوں

کو روانہ کردی گئی ہیں، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل

کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے

پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.