کراچی میٹرک بورڈ٬ رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز

image
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے وہ امیدوار جو ضمنی امتحانات 2016 میں یا اس سے پہلے فیل ہو گئے تھے اور سالانہ امتحانات2017 میں شرکت کے خواہشمند ہیں اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز 19جنوری سے31جنوری 2017تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کروا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز یکم فروری سے6 فروری تک200روپے لیٹ فیس، 7سے10فروری 500روپے لیٹ فیس، 13 فروری سے 17فروری 2017 تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.