انٹرمیڈیٹ بورڈ:سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے امتحانی فارم

image
کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے تمام گروپس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

محمد عمران خان چشتی کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 23جنوری 2017ء سے 6 فروری 2017ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ اور بورڈ کی جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 8فروری اور بروز جمعرات 9فروری 2017ء تک متعلقہ سیکشن سے تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ مقررہ تاریخ تک امتحانی فارم جمع نہ کروانے والے ریگولر امیدوار بروز بدھ 8فروری سے 14فروری تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 16فروری سے 21فروری تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 23فروری سے 28فروری 2017ء تک پندرہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار 7فروری سے 14فروری تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 15 فروری سے 21فروری تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 22فروری سے 28فروری 2017ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ یو بی ایل کی جن برانچوں میں پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں ان میں ناگن چورنگیسیکٹر 11-H نارتھ کراچی، رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن نمبر تین نزد میٹرو سینما، ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر بلاک تھری گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کی برانچیں شامل ہیں۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.