ایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ ،11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بدھ کے روز ویجیلینس ٹیموں نے انگلش کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز سے12کیسز بورڈ میں رپورٹ کئے جن میں ایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ اور 11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول لانڈھی ساڑھے پانچ اورگورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول کورنگی نمبر 3 کے امتحانی مراکز شامل ہیں جبکہ دیگر ویجیلنس ٹیمیں بھی اپنے اپنے علاقوں کے مراکز میں گئیں ان کی رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پرایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ جبکہ11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کی رپورٹ سزا دینے والی کمیٹی کو کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحانات کے اختتام پر پورے امتحانی عمل کے جائزے کیلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ہر امتحانی مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی اور کمزوریوں کی نشاندہی بھی کریں گی انہوں نے بتایا کہ ان ٹیموں کی جائزہ رپورٹ ہی کی روشنی میں آئندہ کے امتحانی مراکز کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.