امتحانی سینٹر تبدیل کرنے والے طلبا کو واضح ہدایت---

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق 15اپریل سے شروع ہونے والے سائنس گروپ کے وہ امیدوار جو امتحانات کے پہلے روز پرچہ دینے کیلئے کسی بھی وجہ سے دوسرے امتحانی مراکز میں شریک ہوئے تھے ان کو واضح ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بورڈ کی جانب سے بنائے گئے متعلقہ امتحانی مرکز میں ہی اپنا پرچہ دیں دوسری صورت میں ان کو غیر حاضر شمار کر کے ان کے کیسز کو سزا دینے والی کمیٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکزکا دورہ کرنے والی بیشتر ویجیلینس ٹیموں نے شکایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کو اپنے امتحانی پرچے حل کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ ان شکایات کی وصولی پر ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور ان اوقات کو تبدیل کر دیا جائے تو امتحان دینے والے امیدواروں کی سب سے بڑی پریشانی کو ختم کیا جا سکے گا۔گزشتہ روز الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر ہونے والی خبر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کے ایم سی مشرف کالونی کے ہیڈ ماسٹر نے 57طلبہ کے امتحانی فارمز جمع نہیں کروائے تھے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف سیکرٹری ایجوکیشن کو تحریری خط ارسال کر دیا ہے اورفوری طور پران طالبات کا مستقبل بچاتے ہوئے پی اے ایف گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول مسرور بیس کو امتحانی مرکز بنا کر انہیں امتحان دینے کی اجازت دیدی ہے۔بعد ازاں بورڈ سے الحاق شدہ اسکولو ں کے سربراہان کو جو ابھی تک عملی امتحانات کے سوالنامہ فارم جمع نہیں کر ا سکے ہیں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن سے رابطہ کریں ، ورنہ اسکولوں کے طلبہ و طالبات کیلئے عملی امتحانات کا پروگرام جاری نہیں کیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.