کراچی: یومینیٹیز گروپ (ریگیولر) سال دوم کے نتائج

image
کراچی۔۔۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کے چیئرمین پروفیسر انعام احمدنے انٹرمیڈیٹ کے ہیومینیٹیز گروپ (ریگیولر) سال دوم سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔نتائج کی تقریب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت ِ نبی ؐ سے ہوا اس کے بعدچیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیومینیٹیز گروپ (ریگیولر) کے امتحانات میں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی حریم صدیقی ولد اکرام علی رول نمبر 366312نے940 1100/ نمبر حاصل کرتے ہوئے % 85.45کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اوربی اے ایم ایم پی ۔ای۔ سی۔ ایچ۔ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی رمشا محسن ولد محسن اسحاق رول نمبر358267 نے1100/939 نمبر حاصل کرتے ہوئے 85.36% کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اوراقراء حفاظ ڈگری کالج ہی کی ریبکا انعام ولد محمد انعام الحق رول نمبر366313 نے921 1100/ نمبر حاصل کرتے ہوئے83.73% کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پروفیسر انعام احمد نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ہیومینیٹیز ریگیولرکے امتحانات میں کل11414امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ11186 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے3838امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب% 34.31رہا ۔ ان امتحانات میں10امیدوار اے ون گریڈ ،189اے گریڈ ،854بی گریڈ ،1614 سی گریڈاور1077 امیدوارڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.