اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے کیش پرائز

image
اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن کر سکتے ہیں کیش پرائز کیلئے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق شیڈول جاری کیا جائے گا، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 2017 کے امتحانات سائنس گروپ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے 25ہزار روپے کیش پرائز کا اعلان کیا گیا تھا۔ تمام طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں فارم بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن یا ویب سائٹ www.bsek.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ طلبہ کے مارک شیٹ پر حاصل کردہ نمبروں کے مطابق ہی شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ اور پرنٹ میڈیا پرمتعلقہ تاریخوں میں جاری کیا جائے گا،طلبہ تصدیق شدہ مارک شیٹ، ایڈمٹ کارڈ، ب فارم اور والدین /سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ فارم بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن میں جمع کروا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.